مغربی بنگال میں بیروزگاری کی شرح جون میں پورے ہندوستان کے مقابلے کہیں بہتر: ممتا بنرجی

    0

    مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے آج سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکنومی (سی ایم آئی ای) کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سال جون میں ریاست کی بے روزگاری کی شرح 6.5 فیصد رہی جو قومی اوسط 11فیصد سے کہیں بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کووڈ-19 بحران اور سمندری طوفان امفان سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ان کی حکومت کے ذریعہ اختیار کردہ معاشی حکمت عملی سے ہوا۔ 
    ممتا بنرجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا" ہم نے کووڈ-19 اور امفان کی وجہ سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لئے ایک مضبوط معاشی حکمت عملی نافذ کی ہے۔ بنرجی کے مطابق ، جون 2020 کے مہینے میں مغربی بنگال کی بے روزگاری کی شرح جو 6.5 فیصد ہے جو ہندوستان سے 11 فیصد ، یوپی 9.6 فیصد اور ہریانہ میں 33.6 فیصد پر ہے۔"
    بدھ کے روز سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکنومی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، ملک میں بے روزگاری کی شرح جون میں گیارہ فیصد ہوگئی جو مئی میں 23.5 فیصد تھی ، کیونکہ لاک ڈاون پابندیوں میں نرمی کے بعد معاشی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئیں۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS