نئی دہلی: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پرپاکستانی فوج کی طرف سے مسلسل کی جانے والی خلاف ورزیوں کے درمیان ہندوستان نے جمعہ کے روز یہ کہتے ہوئے سخت احتجاج درج کرایا کہ پاکستانی فوج کی کارروائیاں دونوں ملکوں کے درمیان 2003 کی جنگ بندی مفاہمت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول اوربین الاقوامی باؤنڈری پرپاکستانی فوجی دستے کے ذریعہ بغیراکساوے کے لگاتارجنگ بندی کی خلاف ورزیوں پرہم نے سخت احتجاج درج کیا ہے،جو 2003 کی جنگ بندی مفاہمت کی کھلی خلاف ورزی ہيں۔
امسال جون تک پاکستانی فوج کے ذریعہ بغیراکساوے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دو ہزار 2432 واقعات میں 14 ہندوستانیوں کی موت ہوئی ہے اور 88 زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان نے سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی پر اپنے خدشات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشن کے چینل کے ذریعہ یہ خدشات جتائے جانے کے باوجود پاکستانی فوج اس طرح کی سرگرمیوں سے باز نہيں آرہی ہے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
پاکستان لگاتار سیز فائرکی خلاف ورزیوں پر ہندوستان نے سخت احتجاج کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS