جون میں خدمات کے شعبہ میں مزید گراوٹ: آئی ایچ ایس رپورٹ

0

ممبئی: نئے آرڈروں میں کمی اور کمزور کاروباری ماحول کے درمیان ملک میں خدمات کے شعبہ کی سرگرمیوں میں اس سال مئی کے مقابلہ میں جون میں گراوٹ درج کی گئی اور کمپنیوں نے بڑے پیمانے پر افرادی قوت کو چھنٹنی کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
 آئی ایچ ایس مارکیٹ کے ذریعہ خدمات کے شعبے کے لئے بزنس ایکٹیویٹی انڈیکس کی ایک رپورٹ آج جاری کی گئی۔ ماہانہ کی بنیاد پر جاری انڈیکس میں جون میں 33.7 ریکارڈ کیا گیا ، جس کا مطلب ہے کہ مئی کے مقابلے میں مینوفیکچرنگ کی سرگرمی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انڈیکس کا 50 سے نیچے گرنا پچھلے مہینے کے مقابلے میں کمی اور 50 سے اوپر رہنا اضافہ کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ 50 کا نشان استحکام کی نشاندہی کرتا ہے۔
مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں اور اپریل کے مقابلہ میں مئی میں زبردست گراوٹ رہی تھی۔۔ اس لحاظ سے جون میں کمی مئی کے مقابلے میں کم تھی۔ انڈیکس اپریل میں 5.4 اور مئی میں 12.6 ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی میں تاریخی چھنٹنی کے بعد کمپنیوں نے جون میں بھی چھنٹنی جاری رکھی ۔ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ کام نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے چھنٹنی کی ہے۔ کچھ کمپنیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کام کرنے کیلئے ملازمین نہیں مل رہے ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS