جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس (کووڈ 19) ویکسین کا ٹرائل شروع

0

ریو ڈی جنیرو: جنوبی افریقہ اور برازیل  کے محققین نے عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کی روک تھام کے لئے یونیورسٹی آف آکسفورڈ جانب سے  تیار کردہ ایک ویکسین کا ابتدائی ٹرائل شروع کردیا ہے۔ اسے تیار کرنے کا لائسنس آسٹرزینیکا کمپنی کو دیا گیا ہے۔
کلینیکل ٹرائل ایرینا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ میں یونیورسٹی آف وٹواٹرسینڈ ، آکسفورڈ یونیورسٹی اورآکسفورڈ ویکسین گروپ کے ساتھ مل کر،ویکسین کا ٹرائل کررہی ہے۔ یہ جنوبی افریقہ کا کورونا وائرس کی روک تھام  لئے ویکسین کا یہ پہلا ٹرائل ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے نیو فیلڈ ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن کی متعلقہ پروفیسر سارہ گلبرٹ کا کہنا ہے کہ ہم نے اڈینو وائرس جین کے کچھ اجزا ہٹا دیئے ہیں تاکہ جب ہم اسے ویکسین کے طور پر استعمال کریں تو یہ جسم میں پھیل نہ سکے۔ اس کی یہ خصوصیت اسے بہتر بناتی ہے اور یہ کمزور قوت مدافعت والے افراد کے لئے بھی محفوظ ہے۔  اس سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی  ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS