کووڈ-19: ملک میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح تقریبا 60 فیصد

0

نئی دہلی: کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں مرکز اور ریاستی حکومت کی کافی کوشش سے کورونا وائرس متاثرین کی صحتیابی کی شرح تیزی سے بڑھ کر تقریباً 60 فیصد ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ، ملک میں کورونا انفیکشن کے 2،15،125 سرگرم معاملے ہیں اور 3،34،831 کورونا مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں اس طرح انفیکشن کی شرح بڑھ کر 59.07 فیصد ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں 13,099 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 
کورونا متاثرین کی شناخت کے لئے لیبارٹریوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے اور جانچ کی رفتار بڑھائی گئی ہے۔ ملک میں فی الحال 1,049 لیب ہیں اور اب تک 86,08,654 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS