قاہرہ :نئے کرونا وائرس کووڈ -19 سے جب تک نجات نہیں مل جاتی خواتین حاملہ ہونے سے گریز کریں۔یہ مشورہ مصر کی وزارت صحت نے دیا ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران خواتین کا حمل سے گریز کرنا اس لیےضروری ہے کہ نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وائرس سے متاثرہ ماحول میں خون کے جمنے کا متعلقہ عمل بیضہ دانی اور بچے کے غذائی نظام دونوں کو متاثر کرسکتا ہے۔ یہ اطلاع عرب نیوز نے دی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق حمل خواتین میں کمزوری اور ان کے قوت نظام کو کمزور کرنے کی وجہ بن سکتا ہے جس سے حاملہ خواتین بری طرح وائرس کا شکاربن سکتی ہیں۔وزارت صحت نے خواتین کو عارضی طور پر احتیاط اور مانع حمل اشیاء استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور حمل کے دوران خواتین کو متحرک، پرسکون اور زیادہ سے زیادہ آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ایکسرسائز کے لیے واک کو سب سے بہترین حل بتایا جاتا ہے لیکن وزارت نے کہا ہے کہ حمل کے دوران وبا سے محفوظ رہنے کیلئے ایکسرسائز یا کسی بھی غیر ضروری کام کی وجہ سے خواتین گھروں سے باہر نہ نکلیں۔واضح رہے کہ مصر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 66 ہزار سے زائد ہے جب کہ 2800 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کوروناکووڈ -19 سے نجات تک خواتین حاملہ ہونے سے گریز کریں: مصر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS