نئی دہلی: عالمی وبائی کورونا وائرس (کووڈ 19) کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد دنیا بھر میں 10402906 کروڑ ہوگئی ہے اور تعداد اموات کی تعداد بھی پانچ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فارسائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کےجاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق،دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10402906 تک جا پہنچی ہے جب کہ 507528 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
کووڈ ۔19 کے معاملے میں،امریکہ دنیا بھر میں پہلے،برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے تعداد اموات کے لحاظ سے ،امریکہ پہلے،برازیل دوسرےاور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔
ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا انفیکشن کے 18339 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اب متاثرین کی کل تعداد 567536 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 417 اموات کے ساتھ تعداد اموات 16904 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 215361 فعال معاملے ہیں اور اب تک 335271 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔
عالمی سپر پاور مانے جانے والےامریکہ میں اب تک 2681811 افراد کورونا سےمتاثراور 128783 افراد ہلاک ہوچکےہیں۔ برازیل میں اب تک 1370488 افراد اس کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ 58385 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
روس میں بھی کووڈ 19 کی وبا رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور 641156 افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں پر انفیکشن کی وجہ سے اب تک 9166 اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس انفیکشن کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ اب تک 311965 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 43575 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
پیرو اورچلی انفیکشن کے معاملے میں دنیا میں بالترتیب چھٹےاورساتویں نمبرپرہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 282365 ہے اورہلاک ہونے والوں کی تعداد 9504 ہے۔ چلی میں اب تک 275999 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اورہلاک ہونے والوں کی تعداد 5575 ہے۔
اسپین میں اب تک 296050 افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ 28346 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت تباہی مچا ئی ہے۔ یہاں اب تک 240436 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34744 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
خلیجی ملک ایران میں جو کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 225205 ہوگئی ہے اور 10670 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں میکسیکو فرانس سے آگے نکل گیا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 220657 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کی وجہ سے 27121 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوروپی ملک فرانس میں، کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال کافی خراب ہے۔
پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اب تک یہاں 206512 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4167 افراد فوت ہوگئے ہیں۔ فرانس میں اب تک 201522 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29816 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 198613 ہوگئی ہے اور 5115 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جرمنی میں 193761 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8961 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔چین جو دنیا میں عالمی وبا کے پھیلا کا مرکز سمجھا جاتا ہے،اب تک 83531 افراد متاثراور 4643 افراد فوت ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس نے بیلجیم میں 9732،کناڈا میں 8566،نیدرلینڈ میں 6107،سویڈن میں 5310، ایکواڈور میں 4502، سوئٹزرلینڈ میں 1956، آئرلینڈ میں 1735 اور پرتگال میں 1568 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے متاثرین کی تعداد 10402906
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS