وزیر اعظم مودی نے من کی بات پروگرام میں کیا خطاب، کہا لداخ پر آنکھیں اٹھانے والوں کو فوج نے بھرپور جواب دیا

0

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ لداخ میں فوج نے ہندوستان کی جانب سے آنکھ اٹھانے والوں کو بھرپور جواب دیکر کر اپنی بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔
اتوار کے روز اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘میں وزیراعظم مودی نے لداخ میں چین کے ساتھ تناؤ ، کورونا بحران سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ لداخ میں ہندوستان کی سرزمین پر آنکھ اٹھا کر دیکھنے والوں کو کرارا جواب ملا ہے۔ ہندوستان دوستی نبھانا جانتا ہے تو پھر وہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرجواب دینا بھی جانتا ہے

وزیر اعظم نے کہا’’ اپنے ویر سپوتوں کی قربانی پر،ان کے اہل خانہ میں فخر کا جو احساس ہے ، ملک کیلئے جو جذبہ ہے یہی تو ملک کی طاقت ہے ۔آپ نے دیکھا ہوگا جن کے بیٹے شہید ہوئے ان کے والدین اپنے دوسرے بیٹوں کو بھی فوج میں بھیجنے کی بات کررہے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ کرونا بحران کے وقت دنیا نے ہندوستان کی عالمی برادری کے جذبات کو محسوس کیا ہے۔اپنی سالمیت وخودمختاری اور سرحدوں کی حفاظت کرنے کیلئے ہندوستان کی طاقت اورعزائم کو بھی دیکھاہے ۔ ہماری ہر کوشش اس سمت میں ہونی چاہئے ، جس سے سرحدوں کے تحفظ کے لئے ملک کی طاقت میں اضافہ ہو ، ملک کو زیادہ سے زیادہ قابل بنایا جائے ، ملک کو خود کفیل ہونا چاہئے۔ یہی ہمارے شہیدوں کو خراج تحسین ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS