منی لانڈرنگ کیس احمد پٹیل سے ای ڈی کی تقتیش 

0

 نئی دہلی. ہفتہ کے روز ای ڈی ٹیم نے سندیسرا بندھوں (سٹرلنگ بائیوٹیک فارما) سے جڑے منی لانڈرنگ کیس میں کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل سے تفتیش کی
گئی۔ ای ڈی نے یہ انکوائری دہلی میں پٹیل کے گھر پر کی۔ 2017 میں،گجرات کی سٹرلنگ بائیوٹیک فارما کمپنی پرکروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا
گیا تھا۔ اس کمپنی کے فروغ دینے والے چیتن اور نتن سندیسرا ہیں۔ اگست 2019 میں احمد پٹیل کے بیٹے فیصل سے بھی اس بارے میں  تفتیش کی گئی۔
احمد پٹیل گجرات سے راجیہ سبھا ممبر بھی ہیں۔ تحقیقاتی ایجنسی نے اسس معاملے میں تفتیش کے لئے انہیں دو بار طلب کیا تھا۔ پٹیل نے تفتیشی ایجنسی کو بتایا
کہ وہ ایک سینئر شہری ہیں اور مرکزی حکومت نے کوویڈ ۔19 کے سبب گھر میں رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس لےوہ انکوائری میں شریک نہیں ہوسکتے ہیں۔ تفتیشی ایجنسی نے اس سے اتفاق کیا۔ ہفتے کے روزافسران احمد پٹیل کے گھران سے تفتیش کی۔
 ان پر یہ  الزام ہے کہ اسٹرلنگ بائیوٹیک کے نام پر آندھرا بینک سے پانچ ہزار کروڑ کا قرض لیا گیا تھا۔ کئی نوٹسوں کے باوجود ،کمپنی کے پروموٹرز نے رقم واپس
نہیں کی۔ بینک نے سی بی آئی کو شکایت کی۔  بعد میں تفتیش ای ڈی کے حوالے کردی گئی۔ دہلی اور غازی آباد میں سات مقامات پر چھاپے مارے کی تھی۔ وہ  احمد پٹیل کے قریبی بتائے گئے تھے۔ اگست 2019 میں پٹیل کے بیٹے فیصل اور داماد سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ یہ معاملہ  14 ہزار 500 کروڑ کا بتایا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS