ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ، فسادات متاثرین معاوضے کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں

0

نئی دہلی:  اس سال فروری میں شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فسادات کے دو متاثرین کا سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) کے دفتر میں ایک پوسٹر شائع ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ عوامی معاملات کے لئے بند ہے،اس کے بعد ہائی کورٹ نے ایک حکم پاس کیا تھا کہ پیر کو  وہ اپنے معاوضے کی درخواستیں وہاں پیش کرسکتے ہیں۔
شیو وہار سے تعلق رکھنے والی نیہا فریین (24) ،فسادات کے دوران ان کے گھر میں  لوٹ مار کی گئی ،وہ  منگل روز اپنے ایک سالہ بیٹے ذوبن کو لے کر کراول نگر
پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر کی کاپی لینے گئی تاکہ  وہ معاوضے کے کاغذات کے ساتھ اس کو  منسلک کرسکیں۔ان کاغذات کو ایس ڈی ایم (کاروال نگر) آفس میں جمع
کروانا ہیں۔ انہوں کہا کہ وہ اپنے اطمینان کے لئے کاپی کو جمع کر رہی ہے۔
تاہم ، بدھ کے روز،جب وہ نند نگری میں ایس ڈی ایم آفس گئی تو گارڈ نے ان سے کہا کہ انہیں داخلے کی اجازت نہیں ہے اور وہ یکم جولائی کے بعد آئیں۔ فرہین نے
کہا کہ ہندی میں لکھے ایک پوسٹر میں ڈی سی آفس میں عوامی معاملات اگلے احکامات تک اطلاع کی وجہ سے بند رہیں گے۔
میں ڈائری انٹری نمبر کے لئے پانچ بار پولیس اسٹیشن کے چکر لگائے۔ میں کئی بار ایس ڈی ایم آفس بھی گئی ،ابھی حال ہی میں بدھ کے روز کورٹ کے حکم کے بھی
گئی۔ہم سب مالی اخراجات کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔
21 جون کو،محترمہ فرہین اور دوسرے درخواست گزار محمد محسن کی درخواست کی سماعت کے دوران،ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ درخواست گزار ایف آئی آر کی
کاپی پر اصرار کیے بغیر "اور یہ کہ" اس طرح کی درخواستوں پر تیزی سے کارروائی کی جائے گی "۔
محترمہ فرہین نے پہلے بھی ایف آئی آر درج کروانے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں بتایا گیا کہ ڈائری اندراج کرلی گئی ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اس کی شکایت پر
واقعہ کے سلسلے میں درج ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
فسادات پھوٹ پڑنے سے ایک روز قبل محترمہ فریین ان کے کنبہ کے لوگ  ان کی  بہن کی شادی میں شرکت کرنے کے لئے ان کے گائوں  اتر پردیش گئے پوئے تھے۔ وہ مارچ میں وہ  واپس اپنے گھر آئیں سونے کے زیورات  اور کیش  کے علاوہ ایک ایل سی ڈی ٹی وی بھی لوٹ لیا گیا ۔اس کے فورا بعد ہی ، لاک ڈاؤن کا اعلان
کردیا گیا جس کی وجہ سے وہ معاوضے کے دستاویزات پر کارروائی نہیں کرسکی۔اس کے بعد،مئی اورجون میں،کئی کئی بار  پولیس اسٹیشن اور ایس ڈی ایم آفس کے
چکر لگائے۔
 انہیں کی طرح 19 سالہ محسن،جو شیو وہار کے میں رہتے ہیں بتایا کہ فسادات کے دوران اس کی بیکری اور مکان لوٹ کو لیا گیا تھا۔ میں اپنے کنبہ کو لیکر اپنے
گاؤں چلاآیا۔ 25 فروری فسادات پھوٹ پڑنےبعد ۔ وہ 16 مارچ  کو عید گاہ کے امدادی کیمپ میں اپنی لوٹ مار کی شکایت درج کروائی۔ “میں کئی بار ایس ڈی ایم آفس کےچکر لگائے ۔ جب میں بدھ کے روز گیا تو ، مجھے گارڈ نے بتایا کہ یکم جولائی کے بعد آنا ، "انہوں نے کہا۔
ایس ڈی ایم (کاروال نگر) پی کے پٹیل نے کہا: "دفتر کھلا ہے اور وہ [متاثرین] اگر وہ آنا چاہتے ہیں تو مجھے فون کرسکتے ہیں۔ مجھے فسادات کے بہت سے متاثرین کی
کالیں آتی ہیں۔ دفتر میں پوسٹر کے بارے میں ، مسٹر پٹیل نے کہا: "عوامی معاملات کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی ہے اور ہم اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر کام کر
رہے ہیں"۔
 عدالت نے پیر کو  حکومت کے وکیل کے ذریعہ یہ بھی کہا کہ  امدادی درخواست ویب پورٹل جو کام نہیں کر رہا تھا،اسے فوری طور پر ٹھیک کردیا جائے گا۔
.  ایڈوکیٹ میسکا سنگھ فسادات سے متاثرہ افراد کے لئے پیش ہوئی۔ انہوں نے کہا: “ویب پورٹل پہلے کام کر رہا تھا اور جن لوگوں نے معاوضے کے لئے درخواست دی
تھی انہیں ویب آئی ڈی دیئے گئے تھی۔ آخر کار،ڈومین بند ہوگیا۔ عدالتی حکم کے بعد،ویب سائٹ شروع ہوئی لیکن درخواست جمع کروانے کے بعد،کوئی ویب آئی ڈی یا
رسید کا پروف نہیں ملتا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS