فوجی جوان نے اے ٹی ایم سے لوٹے ڈیڑھ لاکھ روپے، یو ٹیوب پر سیکھا اے ٹی ایم مشین کھولنا

0

گروگرام کے قریب بادشاہ پور میں اے ٹی ایم سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی لوٹ کے معاملے کو پولیس نے حل کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک فوجی اہلکار سمیت 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار فوجی جوان اس لوٹ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ اس شخص نے شیئر بازار میں نقصان کے بعد اے ٹی ایم کو لوٹنے کی سازش کی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس شخص نے یوٹیوب میں ویڈیوز دیکھ کر اے ٹی ایم کھولنے کی تدبیریں سیکھیں۔
گروگرام پولیس کا کہنا ہے کہ 22 جون کی رات کو بادشاہ پور میں کینرا بینک کے اے ٹی ایم میں چوری کا واقعہ پیش آیا۔ اس معاملے میں نامعلوم ڈاکوؤں کی تصاویر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئیں۔ پولیس نے اس کی بنیاد پر دونوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفتیش کے دوران ، اس فوج کے جوان نے چونکا دینے والا انکشاف کیا، پولیس کے مطابق ، اس شخص کو شیئر بازار  میں نقصان ہوا تھا۔ یہ نقصان پورا کرنے کے لئے ، اس نے اے ٹی ایم کو لوٹنے کی سازش کی۔ دونوں ڈاکو پلوال کے رہائشی ہیں۔ ان لوگوں کے پاس پلوال اور بادشاہ پور میں متعدد اے ٹی ایم مشینوں کو لوٹنے کی سازش کر رہے تھے۔ آخر کار انہوں نے اس واقعے کو انجام دیا۔
یہ فوجی جوان جموں و کشمیر میں تعینات تھا اور لاک ڈاؤن کے بعد اس کو ڈیوٹی پر حاضر ہونا تھا۔ پولیس اب اس جوان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS