دہلی این سی آر میں ٹڈیوں کی دہشت 

0

کورونا وبا اوراب دہلی این سی آر میں ٹڈیوں کا خوف لوگوں کو دہشت زدہ کررہا ہے ۔ ٹڈیوں نے ہفتہ کے روز دہلی میں گروگرام اور دوارکا پر اپنا حملہ بول دیا ہے ۔ چاروں طرف آسمان میں  ٹڈیاں ہی ٹڈیاں نظر آرہی ہیں۔ اس کی وجہ سے لوگ کو گھروں میں پناہ لینے پر مجبورہیں  ۔ٹڈیوں کو بھگانے  کے لئے لوگ پٹاخے پھوڑنے کے ساتھ ساتھ  برتن اور گھنٹی بجانے پر مجبور ہورہے ہیں۔
اطلاعات کے  مطابق ،پچھلے ڈیڑھ مہینوں میں  ٹڈڈی دلوں نے ملک کی کئی ریاستوں کھڑی فصلوں کو تباہ و برباد کررہی ہے۔اس کے سبب کسان کافی زیادہ پریشان ہورہے ہیں ۔ ٹڈیوں کا یہ جھنڈ ہفتے کے روز گرو گرام میں کہرام مچا رہا ہے ۔ صبح ہی لاکھوں ٹڈیاں پالم وہار سیکٹر 5 اور ڈی ایل ایف فیز 2 میں پہنچ گئیں۔ یہاں ان ٹڈیوں نے پیڑ پودوں کو کھانا شروع کردیئے ہیں۔شام تک ہریانہ اور این سی آر کے دوسرے علاقوں میں بھی پہچنے کا امکان ہے۔ اس سے پہلے راجھستان اور ہریانہ کے کئی علاقوں میں بھی ٹڈیاں کی دہشت لوگ دیکھ چکے ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS