اودے پور: راجستھان کے اودے پور میں،لال جھنڈا آٹو ڈرائیور یونین نے آج اپنے آٹو رکشوں پر کالے جھنڈے لگا کر پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا۔
یونین کے صدر فیروز احمد نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے عام آٹو رکشہ ڈرائیور بھوکمری کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں اور بہت سے آٹو رکشہ ڈرائیوروں نے آٹو رکشہ چلانا چھوڑ کر دیگر اجرت یا دیگر کاروبار شروع کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آٹو ڈرائیوروں کو ملک کے وزیر اعظم اور ریاست کے وزیر اعلی گہلوت سے توقع تھی کہ وہ کورونا وبا کے اس بحران میں آٹو ڈرائیوروں کو ریلیف پیکیج دیں گے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ حکومتوں کو آٹو رکشہ ڈرائیوروں سے کوئی مطلب نہیں ہے
احمد نے کہا کہ پٹرول ڈیزل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے مہنگائی کا اثر عام لوگوں پر بھی پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف لڑنے کے لئے اودے پور میں ہر آٹو رکشہ ڈرائیور کو متحد کیا جائے گا۔
پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج میں آٹو رکشہ پر سیاہ پرچم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS