دہلی میں کورونا کے بڑھتے کیسز سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں : کجریوال

0

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کے روز کہا کہ دارالحکومت میں  کورونا متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور حالات قابو میں ہے۔کیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ہم نے کورونا کی جانچ  تین گنا بڑھا دی ہے،کورونا متاثرین کی تعداد یومیہ تقریبا تین ہزار بڑھ رہی ہے ،ٹیسٹ زیادہ ہو رہے ہیں اس لئے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے،لیکن گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے،سب قابو میں ہے۔دہلی میں  حالات قابو میں ہیں‘‘۔
 ملک میں کورونا معاملے میں دہلی دوسرے مقام  پر ہے۔ دہلی میں اب تجارتی شہر ممبئی سے زیادہ  کیسزہیں۔ دہلی میں مجموعی 73780 کیسز اوراس وباسے 2429 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ کیجریوال نے کہا کہ کورونا مریضوں کے لئے فی الحال بیڈ کی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی 13500 بیڈ ہیں اور بوراڑی اسپتال میں مزید 400  بیڈ بڑھانے کی اجازت دے دی گئی ہے،لیکن آنے والے وقت میں ہمیں سب سے زائد وینٹیلیٹروں کی ضرورت ہوگی۔کیجریوال نے کہا کہ 45 ہزار مریض  صحت یاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پہلی ریاست ہے جہاں پلازمہ سے علاج کامیاب رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS