ایٹہ:: اترپردیش کے ضلع ایٹہ کے محکمہ بیسک ایجوکیشن میں پرائمری اسکول کی خاتون ٹیچر کے ذریعہ ایک ہی پین کارڈ سے دو جگہوں سے اوریا اور ایٹہ سے تنخواہ لینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
بیسک ایجوکیشن افسر سنجے سنگھ نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ جیتھرا بلاک کے پرائمری اسکول کنورپور میں پرنسپل کے عہدے پر تعینات ٹیچر مینا دیوی ایک ہی پین کارد سے اوریا اور ایٹہ ضلع سے تنخواہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں جگہوں سے تنخواہ لے رہی ٹیچر کو نام ،ولدیت ،تعلیمی دستاویزات پر رول نمبر اور پین کارڈ ایک ہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مینا دیوی اوریا کے بلاک اجیت مل میں پرائمری اسکول تیجل پور میں پرنسپل کے طور پر 2007 سے کام کررہی ہیں۔ بیسک ایجوکیشن افسر نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے تنخواہ کو روک دیا ہے۔ جانچ میں سردست معاملہ جعل سازی کا پایا گیا ہے۔ جانچ پوری ہونے پر اگر معاملہ فرضی پایا جاتا ہے، تو ایف آئی آر درج کر کے خاتون ٹیچر سے تنخواہ کی ریکوری کرائی جائےگی۔
انامکا شکلا کی طرز پر ایٹہ میں بھی ٹیچر تقرری میں جعل سازی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS