نئی دہلی: مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور چین کے درمیان جاری فوجی تعطل کے درمیان زمینی حالات کا جائزہ لینے کے بعد وہاں سے واپس آئے فوجی سربراہ منوج مکند نروانے نے آج وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو تازہ صورتحال سے واقف کرایا۔
سنگھ بھی روسی دورے سے واپس آئے ہیں جہاں انہوں نے روسی قیادت کے ساتھ مختلف امور پر دو طریقی میٹنگ کی اور دوسری عالمی جنگ کے 75 برس پورے ہونے کے موقع پر منعقد وکٹری پریڈ میں حصہ لیا۔
لداخ کے دو دن کے دورے پر گئے جنرل نروانے نے گلوان وادی میں چینی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہوئے فوجوں سے اسپتال جاکر ملاقات کی۔ انہوں نے چینی فوجیوں کے ساتھ 15 جون کی رات گلوان میں چینی فوج کو جواب دینے والے فوجیوں کو تعریف کا ایک خط بھی دیا۔ اس جھڑپ میں فوج کے ایک کرنل سمیت فوج کے 20 فوجی شہید ہوگئے تھے۔ جھڑپ میں چینی فوج کے بھی کےئی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق جنرل نروانے نے مسٹر سنگھ کو حقیقی کنٹرول لائن پر گزشتہ دنوں کے واقعہ، وہاں کی سرگرمیوں اور فوج کی تیاریوں کے بارے میں تفصیل سے واقف کرایا۔