کووڈ-19 کے 475نئے معاملے درج،کل 606اموات

    0

    مغربی بنگال میں کووڈ 19 کے سبب ہوئی اموات کی تعداد آج 600 سے تجاوز کرگئی ، یہ اب 606تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں 15 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہلاکتوں کی کل تعداد 606ہو گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں 475 نئے معاملات درج ہونے سے، معاملات کی کل تعداد 15،648 ہوگئی ہے۔  اب تک اسپتال سے فارغ ہوئے افراد کی تعداد 10,000سے تجاوز کر گئی ہے۔
    جون 11 سے ریاست میں اموات کی شرح میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے ، جب یہ 4.52 فیصد تھی۔ جمعرات کو ، یہ 3.87فیصد رہی۔دریں اثنا ، اسپتال سے ڈسچارج ہونے والے افراد کی شرح  65.12 فیصد ہوگئی ہے۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS