پٹنہ : بہار قانون ساز کونسل کے اسمبلی حلقہ سے ہورہے انتخاب کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن جمعرات کو کانگریس نے اپنے کوٹے کی ایک واحد سیٹ پراعلان کردہ امیدوار طارق انور کی جگہ اب سمیر کمار سنگھ کو امیدوار بنایا ہے ۔
کانگریس نے اپنے کوٹے کی ایک واحد سیٹ کیلئے کل رات پارٹی کے سنیئر لیڈر اورسابق مرکزی وزیر طارق انورکو امیدواربنائے جانے کا اعلان کیا تھا ۔پرچہ نامزدگی کے آخری دن آج انور کی جگہ کانگریس کے کار گذارصدر سمیرکمارسنگھ کو امیدوار بنائے جانے کا اعلان کیا گیا ۔
پارٹی ذرائع نے بتایاکہ انور کا نام اور پتہ دہلی کا ہونے کی وجہ سے وہ پرچہ داخل نہیں کر سکے ۔اس کے بعد کانگریس نے سنگھ کو امیدوار بنائے جانے کا اعلان کیا ۔
واضح رہے کہ راشٹریہ جنتادل( آرجے ڈی ) نے بسکومان کے صدر سنیل سنگھ ،تاجر فاروق شیخ اورپروفیسررام بلی سنگھ کو حزب اقتدا جنتادل یونائٹیڈ( جے ڈی یو) نے پروفیسر غلام غوث،مسز کومود ورما اور بھشم ساہنی کو اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) نے سابق وزیر راکیش کمار عرف سمراٹ چودھری اور سنجے پرکاش عرف سنجے میونخ کو امیدوار بنایا ہے ۔
بہارایم ایل سی انتخاب میں طارق انور نہیں سمیر ہوںگے کانگریس امیدوار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS