نئی دہلی: بی جے پی کے جنرل سکریٹری رام مادھاؤ نے کانگریس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے اقتدار کے دوران ’مخالف بھودان‘(زمین عطیہ) تحریک جاری رکھے ہوئے ہے اور چین اور پاکستان کو ملک کی زمین دی جاتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وزیر اعظم مودی کی حکومت کسی کو بھی ملک کی ایک انچ زمین پر قبضہ نہیں کرنے دے گی۔ مادھو نے یہ بات کل دیر شام یہاں پانچ جنیا اور آرگنائزر کے زیر اہتمام ہند۔ چین تعلقات پر منعقد ایک ویبنار میں کہی۔ مادھو نے کہا کہ بی جے پی واحد ایسی پارٹی ہے جس نے ایک نظریہ پر عمل کیا اور ملک کی سالمیت کے لئے قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نے منقسم ہندوستان کی سالمیت کے لئے پہلی قربانی دی تھی۔
پارٹی میں سیاسی اہمیت کے حامل امور کو دیکھنے والے بی جے پی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں ملک میں ایک مخالف زمین عطیہ تحریک چل رہی تھی۔ ملک کی زمین چین اور پاکستان کو دے دو۔ اسی صدی میں پاکستان کو سیاچن دینے کی بھی کوشش کی گئی۔ 2013 میں ہندوستان کو لداخ چومر خطے میں بہت ہی ذلت آمیز صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان کا قد اور رتبہ قابل رحم بنادی گئی تھی، لیکن آج ہم دنیا کی صف اول کی پانچ معیشتوں میں سے ایک ہیں۔ ہم اگلے دس سالوں میں چین کو پیچھے چھوڑ دیں گے ، لہذا ہمیں اس صورتحال سے نمٹنا ہوگا۔
شری مادھو نے کہا کہ ہم کوئی جنگ نہیں لڑنے جا رہے ہیں اور نہ ہی ہم جنگ کی حالت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم پرامن انداز میں بات چیت کے ذریعہ امن چاہتے ہیں لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ ہم شمشان کا سکون نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ترجیح دو سطحی پہل کرنا ہے۔ ایک، ہم سفارتی اور فوجی مذاکرات کے ذریعے پرامن حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے اور دوسرا ہم سرحد پر اپنی سرزمین پر دعویداری کا دعوی کرتے رہیں گے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ آخری انچ اراضی کی حفاظت ہو۔
کانگریس نے چین اور پاکستان کو’بھودان‘کیا: رام مادھو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS