روپے سات پیسے کے اضافے کے ساتھ75.65 پر فی ڈالر

0

ممبئی:عالمی سطح پرخام تیل میں نرمی کی وجہ سے انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو روپیہ سات پیسے اضافے کے ساتھ 75.65 پر فی ڈالر پر بند ہوا۔
گذشتہ روزہندوستانی کرنسی کی قیمت میں چھ پیسے کی کمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے 75.72 ڈالر فی ڈالر پر روپیہ بند ہوا تھا۔دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلہ میں ڈالر میں تیزی کے سبب ابتدائی طور پر روپیہ دباؤ میں تھا۔ یہ پانچ پیسے کی کمی سے 75.77 روپے فی ڈالر پر کھلا،لیکن اس کے بعد اس کا گراف اوپر کی طرف بڑھتا رہا۔ یہ درمیان میں کاروبار کے دوران ایک وقت روپیہ 75.57 روپے فی ڈالر تک مضبوط ہوگیا تھا۔ آخیر میں گذشتہ روز کے مقابلے میں سات پیسے اضافے کے ساتھ بالآخر 75.65 روپے فی ڈالر پر بند ہوا، جو 10 جون کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں نرمی کی وجہ سے روپیہ مضبوط ہوا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS