پٹنہ :بہارقانون ساز کونسل اسمبلی حلقہ کی نو سیٹوں کے ہورہے انتخاب کیلئے آج اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتادل( آرجے ڈی ) کے سبھی تینامیدواروں نے پرچہ داخل کیا ۔
بہاراسمبلی کے سکریٹری اورالیکشن افسر بٹیشور ناتھ پانڈے کے سامنے آرجے ڈی امیدوار کے طورپربسکومان کے صدر سنیل سنگھ،تاجر فاروق شیخ اورپروفیسر
رام بلی سنگھ نے اپنا۔ اپناپرچہ داخل کیا ۔کونسل کیلئے آرجے ڈی کوٹے کے سبھی تین امیدواروں نے آج پرچہ داخل کیا ۔اس موقع پراسمبلی میں اپوزیشن لیڈرتیجسوی
پرساد یادو بھی موجود رہے ۔
وہیں حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) نے کونسل کے انتخاب کیلئے اپنے کوٹے کے تین امیدواروں کا انتخاب کرلیا ہے ۔جے ڈی یو نے پروفیسر غلام غوث ،
مسز کومود ورما اور بھشم ساہنی کو امیدوار بنایا ہے ۔
بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) اپنے کوٹے کی دو سیٹوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔بی جے پی نے سابق وزیر راکیش کمارعرف سمراٹ چودھری
اور سنجے پرکاش عرف سنجے میونخ کو امیدوار بنایا ہے ۔ جبکہ کانگریس نے اپنے کوٹے کی ایک سیٹ کیلئے ابھی تک امیدوارکے نام کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ جے ڈی یو
اور بی جے پی کے سبھی امیدوار کل پرچہ نامزدگی کے آخری دن پرچہ داخل کریںگے ۔
واضح رہے کہ کونسل کے اسمبلی حلقہ کی نو سیٹوں کیلئے ہورہے انتخاب کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 جون 2020 ہے ۔نامزد کاغذات کی جانچ 26 جون کو کی جائے گی وہیں نام واپس لینے کی آخری تاریخ 29جون ہے ۔ ضرورت پڑنے پر 06 جولائی کو ووٹنگ ہوگی ۔
بہار کونسل انتخاب آرجے ڈی کے تین امیدواروں نے پرچہ داخل کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS