بنگال بی جے پی کے پاس تشدد اور نفرت کے علاوہ کچھ نہیں:ترنمول کانگریس

    0

    کلکتہ:مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کے ذریعہ ترنمول کانگریس کے لیڈروں کے تشدد کا جواب تشدد سے دئیے جانے کی دھمکی پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے سیکریٹری جنرل وریاستی وزیر پارتھو چٹرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس تشدد میں یقین نہیں رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا ایجنڈا واضح ہے کہ وہ اقتدار کے حصول کیلئے تشدد کا بھی سہارا لے سکتی ہے۔
    ایک ایسے وقت میں جب ریاست بنگال کورونا وائرس اور امفان طوفان کی تباہی و بربادی کا مقابلہ کررہے ہیں ایسے میں سیاسی بیان بازی اور تنقیدوں کا سلسلہ جاری
    ہے۔ترنمول کانگریس اور بی جے پی لیڈران ایک دوسرے کو نیچادکھانے کا موقع ضایع نہیں کررہی ہے۔
    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں دلیپ گھوش نے بنگال میں تبدیلی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ بنگال میں اقتدار کی تبدیلی یقینی ہے مگر جب بھی تبدیلی آئے گی ہرایک
    تشدد کا جواب دیا جائے گا۔پارتھو چٹرجی نے کہا کہ دلیپ گھوش تشدد میں یقین رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ اس طریقے کی دھمکی آمیز بیان دیتے رہتے ہیں مگر
    بنگال کے عوام جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں۔بنگال کی مٹی میں مل جل فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول میں رہنا شامل ہے اور یہاں فرقہ واریت کیلئے کوئی جگہ نہیں
    ہے اور بی جے پی کے پاس تشدد اور نفرت کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے 
    بی جے پی صدر دلیپ گھوش کے بیان پر بائیں بازوں اور کانگریس کے لیڈروں نے نے بھی دلیپ گھوش کے بیان کی تنقید کی ہے۔ بائیں بازو کے لیڈرسوجن چکرورتی
    نے کہاکہ اس وقت ریاست کے عوام کورونا اور امفان کی وجہ سے مصائب میں زندگی گزار رہے ہیں۔اس صورتحال میں بھی جو لوگ تشدد کی بات کرتے ہیں وہ  غیر
    انسانی حرکت کررہے ہیں۔ 'اسی طرح کانگریسی لیڈرو نے بھی دلیپ گھوش کے بیان پر سخت تنقید کی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS