جب تک کووڈ-19 کی دوا کے دعوے ثابت نہیں ہوتے، اس کی تشہیر کرنا بند کر دیں: وزارت آیوش کا پتنجلی کمپنی کو انتباہ

0

نئی دہلی:آیوش وزارت نے منگل کے روز بابا رام دیو کے پتنجلی آیوروید کو ہدایت کی کہ وہ کووڈ 19 کے علاج کے لئے  اپنی دعووں کی تشہیر کرنا اس وقت تک بند کر دیں جب تک کہ مکمل جانچ نہیں کی جائے گی۔ حکومت نے کمپنی سے یہ بھی کہا کہ وہ کووڈ – 19 علاج کے لئے دعوی کی جانے والی آیورویدک دوائیوں کی تفصیلات فراہم کریں اور اس کے کلینیکل ٹرائلز کی تفصیلات بھی دیں۔
منگل کو یوگا گرو بابا رام دیو کی پتنجلی آیوروید نے اپنی آیورویدک دوائی ، کورونیل اور سوساری لانچ کیا ، اور یہ دعوی کیا کہ یہ کووڈ 19 کے لئے دنیا کا پہلا آیورویدک علاج ہے۔ رام دیو نے یہ بھی دعوی کیا کہ اس کے لئے کلینیکل ٹرائلز کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جو تحقیقاتی مبنی دوائی ہم نے شروع کی ہے اس سے 3-7 دن کے اندر 100 فیصد صحت یابی ہوئی ہے۔
تاہم ، رام دیو کے دعوے سے خود کو الگ کرتے ہوئے ، آیوش وزارت نے کہا کہ پتنجلی آیوروید کے دعوے کے حقائق اور بیان کردہ سائنسی مطالعہ کی تفصیلات وزارت کو معلوم نہیں ہیں۔ وزارت کو حقائق سے آگاہ کرنے اور دعووں کی تصدیق کرنے کے لئے ، پتنجلی آیوروید لمیٹڈ سے کہا گیا ہے کہ وہ کووڈ علاج کے لئے دعوی کی جانے والی دوائیوں کے نام اور تشکیل کی جلد سے جلد تفصیلات فراہم کریں۔ سائٹ / اسپتال، جہاں کووڈ 19 کے لئے تحقیقی مطالعہ کیا گیا تھا۔ پروٹوکال ، سیمپل سائز ، سی ٹی آر آئی کی رجسٹریشن اور مطالعے کے نتائج کا ڈیٹا فرام کریں۔ اور اس معاملے کی جانچ تک اس طرح کے دعوؤں کی تشہیر کرنا بند کردیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS