جے پور: راجستھان میں عالمی وبا کورونا کی وبا کا قہر بڑھتا جارہا ہے اور آج صبح یہاں 182 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے کورونا متاثرین کی تعداد 15 ہزار 809 ہوگئی ہے، جبکہ اس کی وجہ سے مزید 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ تعداد بھی بڑھ کر 372 ہوگئی۔
میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صبح ساڑھے دس بجے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق دھولپور میں سب سے زیادہ 63 کیس سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح جے پور 53، بھرت پور میں23 ، کوٹہ 10، ناگور اور سیکر میں پانچ پانچ، دوسا اور جھالاواڑ میں چار چار، جھنجھنو میں تین، بوندی، ڈونگر پور، باراں اور راجسمند میں دو دواور ادے پور میں ایک نیا معاملہ سامنے آیا۔
اس کے ساتھ جے پور میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3059، بھرت پور میں 1399، ادے پور میں 664 ، ناگور 606، کوٹہ 575، دھولپور 531، سیکر 482، ڈونگر پور 417، دوسا 117، باران 64، بوندی 12 ، جھالاواڑ 374، جھنجھنو 321، راجسمند 217 اور سوائی مادھوپور 89 ہوگئی۔ ریاست میں کورونا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 372 ہوگئی ہے۔
ریاست میں اب تک اجمیر میں 468، الور 368، بانسواڑہ 92، بارمیر 213، بھیلواڑہ 239، بیکانیر 200، چتوڑ گڑھ 208، چورو 278، ہنومان گڑھ 54، گنگانگر 48، جیسلمیر 98، جالور 252، جودھ پور 2499، کرولی 74، پالی 992، پرتاپ گڑھ 14 میں، سروہی 384 اور ٹونک 200 کورونا متاثرین سامے آئے ہیں۔
ریاست میں اب تک سات لاکھ 26 ہزار 77 افراد کے نمونے کورونا جانچ کے لئے جاچکے ہیں، جن میں سے سات لاکھ چھ ہزار 363 منفی پائے گئے، جبکہ 3905 رپورٹ آنی باقی ہیں۔ اب تک 12 ہزار 424 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور ان میں سے 12 ہزار 178 کو اسپتالوں سے چھٹی دی جاچکی ہے۔
راجستھان میں کورونا کے 182 نئے کیسز کے ساتھ سات افراد کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS