نئی دہلی: راشٹریہ جنتاد ل سپریمو لالو پرساد یادو کنبہ کے فیشن ڈیزائنر ایم اے رحمان کو پارٹی نے قانون ساز کونسل بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آر جے ڈی کے با اعتماد ذرائع نے منگل کو یو این آئی کو بتایا کہ پارٹی نے اگڑی ذات سے سنیل سنگھ، اقلیتی کوٹہ سے رحمان اور نہایت پسماندہ طبقہ سے رام بلی سنگھ چندرونشی کو اپنا امیدوار طے کیا ہے۔ ان ناموں کا باقاعدہ اعلان کل کیا جائے گا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کل رات ہی یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کی اطلاع امیدواروں کو دے دی گئی ہے۔
دہلی میں رہنے والے بہار نزاد معروف فیشن ڈیزائنر ایم اے رحمان لیڈران اور صنعت کاروں کے کپڑے ڈیزائن کرتے ہیں۔ حال میں سینئر صحافی رویش کمار نے رحمان کے ڈیزائن کردہ بند گلے کا کوٹ پہن کر میگسیسے ایوارڈ لیا تھا۔ اس کی اطلاع رویش کمار نے خود دی تھی۔
مشرقی چمپارن ضلع کے رہنے والے رحمان لالو کنبہ کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں اور کئی برسوں سے پورے لالو کنبہ کے اراکین کے کپڑے ڈیزائن کرتے ہیں۔
مشہور فین ڈیزائنر رحمان آرجے ڈی سے قانون ساز کونسل جائیں گے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS