بیس پولیس اہلکارفرائض کی ادائیگی میں لاپرواہی برتنے پر لائن حاضر

0

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپورمیں فرائض کی ادائیگی میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں پانچ سب انسپکٹر اور15 سپاہیوں کو منگل کو فوری اثر سے لائن حاضر کردیا گیا ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ کیراکات کوتوالی کے سرائے بیرو پولیس چوکی پر تعینات سب انسپکٹر اجے شرما،مفتی گنج پولیس چوکی پر تعینات سب انسپکٹر کملیش کمار،جلال پورتھانے میں تعینات سب انسپکٹر اکھلیش یادو،تھانہ گدی پولیس چوکی پرتعینات سب انسپکٹر شری پرکاش رائے اور پراؤ گنج پولیس چوکی پرتعینات سن۔انسپکٹر یگل کشور پرالزام ہے کہ انہوں نے اطلاع ملنے کے باوجود چیکنگ پوائنٹ پر پہنچے کر مشتبہ افراد کی تلاشی نہیں لی۔ فرائض کی ادائیگی میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اشوک کمار نے انہیں لائن حاضر کردیا ہے۔
اسی طرح ضلع کے مختلف مقامات تعینات 15 سپاہیوں میں ہیڈ کانسٹیبل معراج خان تھانہ کھیتا سرائے،ہیڈ کانسٹیبل گوپال سونکر تھانہ کھٹہن، ہیڈکانسٹبیل رمیش یادو تھانہ سکرارا، ہیڈ کانسٹیبل ارون کمار گوڑ تھانہ میر گنج، ہیڈ کانسٹیبل سدیس نارائن سنگھ تھانہ کیراکت، ہیڈ کانسٹیبل پون سنگھ تھانہ جلال پور، کانسٹیبل کاشی ناتھ یادو غورا بادشاہ پور، کانسٹیبل رام سمر یادو تھانہ برسٹھی، کانسٹیبل سہیل احمد تھانہ نیوٹھیا،کانسٹیبل سورج سونکر تھانہ شاہ گنج، ہیڈ کانسٹیبل محمد عتیق تھانہ شاہ گنج، کانسٹیبل کالکا یادو تھانہ مچھلی شہر، کانسٹیبل اروند سنگھ تھانہ میرگنج، کانسٹیبل ادے دوبے تھانہ لائن بازار اور کانسٹیبل پریمر تھانہ جلالپورکو بھی فوری اثر س لائن حاضر کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS