ممبئی: عالمی سطح پرڈالر کے نرم پڑنے اورگھریلو شیئربازاروں میں تیزی آنے کی بدولت آج انٹربینکاری کرنسی مارکیٹ میں روپیہ کی قدر 37 پیسے اضافے کے ساتھ 75.66 روپے فی ڈالرہوگئی۔
ہندوستانی کرنسی دو دنوں میں 54 پیسے اضافے کے ساتھ تقریبا دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز کے کاروبار میں اس کی قیمت 17 پیسے اضافے کے ساتھ 76.03 روپے فی ڈالرہوگئی تھی۔
آج شروع سے ہی روپیہ بہت مضبوط رہا ۔یہ 16 پیسے اضافے کے ساتھ 75.87 ڈالر فی ڈالرپرکھلا۔ اور دن کا اوسطا 75.89 روپے فی ڈالررہا۔کاروبار کے دوران ایک وقت میں اس کی قیمت 75.65 روپے فی ڈالر ہوگئی تھی۔ دن کے اختتام پر یہ 37 پیسے اضافے کے ساتھ 75.66 روپے فی ڈالر پربند ہوا،جو 10 جون کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔دنیا کی دوسری بڑی کرنسیوں کی ٹوکری میں ڈالر انڈیکس میں نرمی سے روپے کو تقویت ملی۔ گھریلو شیئر بازاروں میں مسلسل چھلانگ کے سبب بھی روپے نے زور پکڑا۔
ڈالر75.66کے مقابلے روپیہ 37 پیسے مضبوط
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS