نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ایک اخبار کی کٹنگ اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی شرح اتر پردیش کے شہر آگرہ میں دہلی اور ممبئی سے بھی زیادہ ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ”آگرہ میں کورونا سے مریضوں کی شرح اموات 6.8 فیصد ہے۔ یہاں کورونا سے جان گنوانے والے 79 مریضوں میں سے کل 35 فیصد یعنی 28 لوگوں کی موت اسپتال میں داخل ہونے کے 48 گھنٹے کے اندر ہوئی ہے۔“اپنے ٹوئٹ میں پرینکا گاندھی نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ ”آگرہ ماڈل کا جھوٹ پھیلا کر شہر کو اس مشکل حالات میں دھکیلنے کے لیے ذمہ دار کون ہے؟“ساتھ ہی انہوں نے لکھا ہے کہ ”وزیر اعلیٰ جی 48 گھنٹے کے اندر عوام کو اس کی وضاحت پیش کریں اور کووڈ مریضوں کی حالت اور تعداد میں کی جا رہی ہیرا پھیری پر جوابدہی لازمی بنائیں۔“
- Business & Economy
- Regional
- Delhi NCR
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Maharashtra & Goa
- Opinion & Editorial
- Politics
آگرہ میں کورونا شرح اموات، دہلی-ممبئی سے بھی زیادہ: پرینکا گاندھی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS