نئی دہلی: مرکزی حکومت صفورہ زرگر کو اخلاقی بنیاد پر جیل سے چھوڑنے کے لیے تیار ہو گئی ہے۔ اس کے بعد منگل کے روز دہلی ہائی کورٹ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ طالبہ کی ضمانت عرضی منظور کر لی۔ مرکز نے اس سلسلے میں کہا کہ صفورہ کو انسانیت کے ناطے چھوڑنے کو لے کر اسے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ دراصل صفورہ زرگر پر دہلی تشدد کی سازش تیار کرنے کا الزام ہے اور حاملہ ہونے کی وجہ سے لگاتار ان کی ضمانت کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ 10 اپریل کو گرفتار کی گئیں صفورہ اس وقت تہاڑ جیل میں قید ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS