نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ڈاکٹرمکھرجی کی منگل کو 67 ویں یوم وفات ہے۔ شاہ نے منگل کو ڈاکٹر مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دو ٹویٹس کئے’’ہندوستان کے اتحاد و سالمیت کے ہیرو ڈاکٹر مکھرجی نہ صرف آزادی سے قبل ملک کے لئے لڑے ، بلکہ آزادی کے بعد بھی ملک کے یکجہتی کے لئے اپنی جان کی قربانی پیش کی۔ بنگال ، پنجاب اور کشمیر کو ہندوستان کا اٹوٹ حصہ بنائے رکھنے کے لئے ان کی کوششیں اور جدوجہد قابل ستائش ہیں ‘‘۔
انہوں نے لکھا’’ڈاکٹرمکھرجی نے ملک اورملک کے عوام کے مفادات سے سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے سرکار سے استعفیٰ دینے میں بھی لحظہ نہیں لگایا۔ قوم پرستی اور نظریات سے وابستہ ان کی زندگی ہمیشہ مجھ جیسے لاکھوں کارکنوں اورملک کے لوگوں کو متاثر کرتی رہے گی۔ قومی شناخت کی ایسی بے مثال نشانی کو سلام‘‘۔
شاہ کی شیاما پرساد مکھرجی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS