نئی دہلی: ہندوستان اور چین کے درمیان لداخ مسئلہ پر کور کمانڈر سطح کی بات چیت آج چین کے ساتھ مولڈو میں ہورہی ہے مشرقی لداخ میں گزشتہ دنوں ہندوستانی فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان ہوئے جھڑپ کے بعد دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان ہورہی یہ اہم میٹنگ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سرحد پر چین کی طرف سے مولڈو میں یہ میٹنگ صبح 11.30 بجے شروع ہوئی۔ گزشتہ 15 جون کو ہوئے تصادم کے بعد سے دونوں فوجوں کے درمیان یہ چوتھی اعلی سطحی میٹنگ ہے۔ اس سے پہلے میجر جنرل سطح کی تین میٹنگیں ہوچکی ہیں۔
آج کی میٹنگ میں ہندوستانی فریق کی قیادت لیہ میں واقع 14ویں کور کے کمانڈر لفٹننٹ جنرل ہریندر سنگھ کررہےہیں۔ چین کی جانب سے جنوبی شنجیانگ ملیٹری ڈویژن کور کے کمانڈر میجر جنرل لن لیو میٹنگ میں اپنی فوج کی قیادت کررہے ہیں۔
چینی فوج کے ساتھ ایک ہفتہ پہلے ہوئے تصادم سے پہلے 6 جون کو مولڈو میں ہی لفٹننٹ جنرل سطح کی بات ہوئی تھی جس میں ہندوستان نے گلوان ندی کے نزدیک چینی فوج کے ہندوستانی علاقے میں آنے کی مخالفت کی تھی۔ جبکہ چینی فریق نے سرحد کے نزدیک ہندوستانی علاقے میں سڑک کی تعمیر پر اعتراض کا اظہار کیا تھا۔
اس میٹنگ میں یہ طے پایا تھا کہ دونوں فوجیں اس سال اپریل میں جہاں تھیں اسی جگہ لوٹ جائیں گی، لیکن چینی فوج نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ گزشتہ 15جون کو وادی گلوان میں چینی فوج نے ہندوستانی گشتی ٹیم پر حملہ کیا جس دوران جوابی کارروائی کرتے ہوئے 20 ہندوستانی فوجی شہید ہوگئے