بھوپال: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)کے صدر جے پی نڈا 25 جون کو مدھیہ پردیش جن سمواد ریلی سے خطاب کریں گے۔
ریاستی بی جےپی صدر وشنودت شرما نے آج بتایا کہ نڈا دن میں تین بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے اس ریلی سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع کے ذریعہ براہ راست براڈکاسٹ کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہی بہار کی ریلی کو خطاب کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS