ٹرمپ صدر بننے کے لئے اخلاقی طور پر ناقابل ہیں

    0

    واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ عوام کو اس بات کا جواب چاہیے کہ آخر کیسز کم دکھانے کے لیے کورونا ٹسٹنگ سست کیوں کی گئی۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے اہلکاروں کو حکم دیا تھا کہ ٹسٹ سست رفتاری سے کیے جائیں تاکہ کم کیسز سامنے آئیں۔ 
    امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ صدر ٹرمپ اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں اور نہ وہ اپنی دانش کے لحاظ سے اس بات کے لیے تیار ہیں کہ ملک کی قیادت کریں۔ 
    پلوسی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا پھیلنے سے روکنے کا طریقہ ٹسٹنگ، ٹریسنگ اور ٹریٹمنٹ ہے۔ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ ٹسٹ کی تعداد کم کرنے کو آخر کیوں کہا گیا، جب ماہرین تجویز کررہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ ٹسٹ کیے جائیں۔
     اسپیکر پلوسی نے کہا کہ کورونا ٹاسک فورس کے اہلکاروں کو اگلے ہفتہ کمیٹی کے سامنے پیشی پر اس بارے میں جواب دینا ہوں گے۔ 
    واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ہفتہ کی شب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جتنے زیادہ ٹسٹ کیے جائیں گے اتنے زیادہ کیسز سامنے آئیں گے، اسی لیے انہوں نے انتظامیہ سے کہا تھا کہ مہربانی کر کے ٹسٹ کرنے کا عمل ہی سست کردیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS