نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کورونا وبا کے سلسلے میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران 57 دن کے ورچوول بندوبست کے تحت 7144 معاملوں کی سماعت کرکے ایک سنگ میل قائم کیا ہے۔
کورونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن میں سماجی دوری کے قوانین پر لازمی طور پر عمل کرنے اور ملازمین کی موجودگی کو کم رکھنے کی پابندی کے پیش نظر عدالت عظمی نے روایتی طریقے سے سماعت پر روک لگادی تھی لیکن عدالتی انتطامات کو جاری رکھنے کے لئے ضروری معاملوں کی سماعت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کی۔
گزشتہ جمعہ تک عدالت نے 57 دنوں کی ورچوول سماعت مکمل کرلی تھی، جس میں اب تک کچھ 7114 معاملوں کی سماعت ہوئی۔ ورچوول انتطام کے تحت ججون کی کی کل 618 بینچوں نے نظرثانی کی عرضیوں کے 6994 معاملے سنے۔ اس کے علاوہ رجسٹرار نے 150 معاملوں کی سماعت کی ہے۔
عدالت نے اس مدت کے دوران 672 فیصلے سنائے ہیں، جن میں سے 134 اہم اور 538 متعلقہ معاملوں کی سماعت کی گئی ہے۔