نئی دہلی: دہلی، ہریانہ ، گجرات اور مہاراشٹر میں آج حلقہ نما سورج گرہن کا مشاہدہ کیا گیا۔ عرف عام میں اسے آگ کا دائرہ (رنگ آف فائر) بھی کہا جاتا ہے۔ اس غیر معمولی موقع کو ہر سال پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ اس مرتبہ یوم یوگا کے ساتھ یہ موقع بھی کووڈ 19 کی نذر ہو کر رہ گیا ہے۔
سورج گرہن کا جزوی مرحلہ صبح 9 بج کر 16منٹ پر بجے شروع ہوا۔ حلقہ نما مرحلہ صبح 10بج کر 19 منٹ سے دو بج کر دو منٹ تک چلے گا ۔ اس کے بعد چاند گرہن کا جزوی مرحلہ سہ پہر3 بج کر چار منٹ تک چلے گا۔
اس قسم کے سورج گرہن میں چاند، سورج اور زمین کے درمیان سے گزرتے ہوئے سورج کے سامنے اس طرح آجاتا ہے کہ زمین پر رہنے والوں کے لیے سورج کا وسطی حصہ چھپ جاتا ہے اور صرف کنارے سے دائرے کی شکل میں روشنی کا حلقہ نظر آتا ہے۔