پرتاپ گڑھ : سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز اجمیری ہندوستان ہی نہیں پورے عالم کے لیئے نہایت ہی قابل احترام شخصیت ہیں ۔جس کے سبب آج بھی انکے مزار پر لاکھوں کی تعداد میں بلا تفریق مذہب لوگ اپنی عقیدت پیش کرنے آتے ہیں،لیکن نیوز 18 کے اینکر امیش دیوگن نے توہین آمیز الفاظ کا استعمال کرکے ملک کی گنگا جمنی تہذیب پر کاری ضرب لگانے کا کام کیا ہے ۔مہاراشٹرسماج وادی پارٹی کے نائب صدر و سینئر لیڈرآصف نظام الدین صدیقی نے جاری پریس ریلیز میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔
سینئر لیڈر صدیقی نے کہا کہ جب سے بی جے پی ملک میں زیر اقتدار آئی ہے اسلام اور ان سے وابستہ شخصیات کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کی جیسے ایک مہم سی شروع ہو گئی ہے ۔جس کو دیکھو وہی کھلے عام اور سوشل میڈیا کے ذریعہ اسلام کے خلاف زہر اگل رہا ہے ۔حکومت کیس درج ہونے کے بعد ایسے گستاخ شخص کے خلاف کارروائی نہیں کرتی ہے ۔خواجہ اجمیری کی حیات ،خدمات اور تعلیمات و ہدایت سے کون واقف نہیں ہے ۔انہوں نے پورے عالم خصوصی طور سے برصغیر میں جو انسانیت بھائی چارے کا پیغام دیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی،آج بھی بلا تفریق مذہب لوگ اپنے عقیدے کا اظہار کرتے ہیں ۔ نیوز 18 کے اینکر امیش دیوگن نے خواجہ اجمیری کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال کرکے ملک کی گنگا جمنی تہذیب پر جو کاری ضرب لگائ ہے اس سے ان کے ماننے والوں میں ایک اشتعال ہے ۔حکومت ایسے گستاخ اینکر کے خلاف سخت کارروائ کرے ۔انہوں حکومت سے اینکر امیش کے خلاف سخت کارروائ کرنے اورتاحیات ان کی صحافت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ۔
اینکر امیش نے توہین آمیزالفاظ استعمال کرکے گنگاجمنی تہذیب پرلگائی کاری ضرب :آصف صدیقی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS