نئی دہلی: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل نے ہفتہ کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن سے متعلق ادارہ جاتی آئسولیشن کو لازمی کرنے کے حکم کو واپس لے لیا۔
بیجل نے ٹوئیٹ کرکے کہا کہ اب کورونا سے متاثرہ ادارہ جاتی آئسولیشن ضروری ہوگا، جس کے گھر میں ہوم آئسولیشن کی مناسب سہولیات میسر نہیں ہوں گی۔ جسے جانچ میں اسپتال میں کرانے کی ضرورت نہیں سمجھی جائے گی اس کے لئے ادارہ جاتی آئسولیشن لازمی نہیں ہوگی۔
جمعہ کے روز، لیفٹیننٹ گورنر نے ایک حکم جاری کیا جس میں کورونا سے متاثرہ تمام افراد کے لئے پانچ دن کے ادارہ جاتی آئسولیشن کا حکم دیا گیا تھا، جس کی کیجریوال حکومت نے مخالفت کی تھی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS