راجناتھ روس میں وکٹری ڈے پریڈ میں شریک ہوں گے

0

نئی دہلی: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بدھ کو وکٹری ڈے کی پریڈ میں حصہ لینے کے لئے روس کے دورہ پر جائیں گے۔یہ دن دوسری عالمی جنگ میں جیت کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منایا جارہا ہے۔ روسی فوج اور دیگر کی بہادری اور قربانی کو اعزاز دینے کے لئے  پریڈ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ وزیردفاع سیگرئی شوگو نے وزیردفاع  سنگھ کو اس پریڈ کے لئے مدعو کیا ہے۔ یہ پریڈ گزشتہ9مئی کو ہونے والی تھی لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اسے ملتوی کرنا پڑا تھا۔
تینوں افواج کا 75رکنی دستہ پریڈ میں حصہ لینے کے لئے پہلے ہی ماسکو پہنچ چکا ہے۔ ہندوستان کے مارچنگ دستہ کی قیادت سکھ لائٹ انفنٹری کے میجر رینک کے
افسر کریں گے۔یہ ریجیمنٹ دوسری عالمی جنگ میں بہادری کے ساتھ لڑی تھی اور اسے چار بیٹل آن اور دو ملٹری کراس ملے تھے۔
وکٹری ڈے پریڈ میں ہندستان کی شرکت روس اوردیگرممالک کی افواج کی قربانی کو خراج عقیدت ہے۔اس جنگ میں ہندستانی فوجیوں نے بھی حصہ لیا اوراعلی ترین
قربانی دی۔
وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے روس کو وکٹری ڈے کی 75ویں سالگرہ پر مبارکباد ی پیغام بھیجے تھے۔ وزیر دفاع کے اس  دورہ سے ہندستان
اور روس کے مابین خصوصی اسٹریٹجک شراکت مزید مضبوط ہوگی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS