ایٹہ:اترپردیش کے ضلع ایٹہ انتظامیہ نے ملاون علاقے میں اوور برج گرنے کے معاملے میں ضلع انتظامیہ نے تعمیرانی کام کو انجام دینے والی کمپنی کے افسران کے خلاف لاپرواہی برتنے کے الزام میں دو ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پورے معاملے میں مجسٹریٹ جانچ کا حکم دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سکھ لال بھارتی نے حادثے کی ذمہ داری اڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (انتظامی امور)وویک مشرا کو سونپی ہے۔ نیشنل ہائی وے نمبر-91 پر زیر تعمیر اوور برج کے گرنے سے دو افراد کی موت ہوگئی تھی جب کہ دیگر دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔ حکومت نے متوفین کے اہل خانہ کو پانچ ۔پانچ لاکھ روپئے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
تعمیرائی کام کو انجام دینے والی کمپنی پی این سی اور این ایس اے آئی کے کئی افسران کے خلاف دو الگ الگ ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ ان میں سے کچھ کو حراست
میں لے کر پوچھ گچھ جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ملاون علاقے میں یہ حادثہ جمعہ کی شام اس وقت پیش آی اتھا جب پل پربڑے بڑے گارڈررکھنے کا کام جاری تھی۔کہ اچانک اووربرج کےچاربڑے
گارڈرسڑک پرگر گئے۔ اس دوران سڑک سے گذر رہی ایک بولیرو کار،ایک بھوسہ گاڑی اور ایک چھوٹی کرین ان گارڈوں کی زد میں آگئیں۔
ایٹہ میں دردناک حادثہ اوور برج گرنے سے دو افراد ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS