امریکی بحریہ کا’روز ویلٹ‘کے کپتان کی بحالی سےانکار

    0

    واشنگٹن:امریکی بحریہ نے’یو ایس ایس تھیوڈور روز ویلٹ‘کے کپتان کو بحال کرنے سےانکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات سے ثابت ہو گیاہے کہ اسے عہدہ سے ہٹانا درست اقدام تھا۔
    کیپٹن بریٹ کروزئیر اس وقت سامنے آیا تھا جب یوایس ایس تھیوڈور جنگی جہاز پر تعینات عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوگیا تھا، کیپٹن نے سینئر اسٹاف کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھاکہ تمام وسائل بھیج کر جہاز کے5 ہزار عملے کو قرنطینہ کیا جائے۔
    اس نے یہ بھی  کہا تھاکہ امریکہ حالت جنگ میں نہیں کہ سیلرزجیسے اثاثے کورونا کی نظر کردے، یہ خط  منظر عام میں آنے پر اسے معطل کردیا گیا تھا بعد میں انکشاف ہوا تھا کہ کیپٹن کروزئیر بھی کورونا سے بیمار ہوگیا تھا۔
    ایک امریکی  اخبار کے مطابق تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ کیپٹن کروزئیربحیثیت کمانڈنگ افسر مناسب اقدامات کرنے میں ناکام رہا تھا، جبکہ اسٹرائیک گروپ کمانڈر پر بھی ذمہ داری عائد ہوگی اوراس کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی روک لی گئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS