گاندھی نگر: گجرات میں راجیہ سبھا کی چار نشستوں کے لئے آج صبح یہاں 9 بجے اسمبلی کے احاطے میں قائم پولنگ اسٹیشن سے پولنگ شروع ہوئی۔شام 4 بجے تک پولنگ جاری رہے گی اور اس کے بعد آج ہی گنتی اور نتائج کا اعلان ہوگا۔
ان نشستوں میں سے بی جے پی اور اہم اپوزیشن کانگریس کے درمیان قریبی مقابلہ کی امید ہے اور کے لئے ایک ایک ووٹ کے لئے رسہ کشی ہورہی ہے۔ ان چار سیٹوں میں سے تین بی جے پی اور ایک کانگریس کے پاس تھی لیکن گزشتہ اسمبلی انتخاب کے دوران ایوان کے حساب اور کانگریس کی بڑھی ہوئی تعداد کے سبب شروع میں دونوں پارٹیوں نے دو دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا لیکن بی جے پی نے نامزدگی کے آخری دن یعنی 13 مارچ کی صبح تیسرے امیدوار کے نام کا اعلان کرکے انتخاب دلچسپ بنادیا تھا۔ بی جے پی نے پہلے رمیلا بارا اور ابھے بھاردواج کو اپنا امیدوار بنایا تھا لیکن بعد میں ریاست کے سابق نائب وزیراعلی این امین کو اپنا تیسرا امیدوار اعلان کیا۔ امین پاتی دار کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ پہلے کانگریس میں تھے۔ کانگریس پارٹی نے سابق مرکزی وزیر بھرت سنگھ سولنکی اور ریاست کے وزیر اور گاندھی کنبے کے قریب سمجھے جانے والے پارتی کے قومی ترجمان شکتی گوہل کو امیدوار بنایا ہے۔ اس طرح ایک سیٹ پر ایک بار پھر دونوں پارٹیوں میں مقابلے کی جنگ یقینی ہے۔
گجرات میں راجیہ سبھا کی چار نشستوں کے لئے ووٹنگ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS