ملک میں دو لاکھ سے زائد افراد کورونا سے بازیاب،صحتیاب ہونے کی شرح 53.79فیصد

0

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے مسلسل بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان ایک مثبت پہلو یہ بھی ہے کہ اب تک دو لاکھ سے زائد متاثرین صحت مند ہوچکے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں مرنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ ملک میں صحتیاب ہونے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور آج یہ 53.79پر پہنچ گئی ہے۔ 
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا انفیکشن کے 13،586 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3،80،532 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 336 افراد مرچکے ہیں ۔جمعرات کو ان اموات کی تعداد 334 تھی جبکہ بدھ کے روز یہ تعداد 2003 تھی۔ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12،573 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 1،63،248 ایکٹو کیسز موجود ہیں اور مزید 10،386مریضوں کےبازیاب ہونے کے ساتھ صحت مند لوگوں کی تعداد بڑھ کر 2،04،711 ہوگئی ہے۔
کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں 1672 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس کے بعد صحت مند افراد کی تعداد بڑھ کر 60،838 ہوگئی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS