امریکہ میں کووڈ ۔19 سے 1.18 لاکھ اموات

    0

    واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) انفیکشن کی وجہ سے امریکہ میں 1.18 سے زائد افراد کی موت ہوچکی ہے۔ امریکہ میں اس وبا نے ایک سنگین روپ اختیار کرلیا ہے اور اب تک 21 لاکھ سے زائد افراد اس بیماری سے متاثر ہوچکے ہیں۔ 
    جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری  اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سےمرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرکے 1،18،386 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 21 لاکھ سےبڑھ کر  21،88،037 ہوگئی ہے۔
     امریکہ میں تقریباً چھ لاکھ افراد کورونا انفیکشن سے مکمل طور پر صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ امریکہ کے نیو یارک اور نیو جرسی صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی کورونا انفیکشن کے تقریباً پانچ لاکھ کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ 30،000 سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ نیو جرسی میں اب تک کورونا انفیکشن کے ایک لاکھ سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 12 ہزار سے زیادہ افراد اس انفیکشن کی وجہ سے  ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ، میساچوسیٹس، مشی گن ، ایلینوئس ، کیلیفورنیا اور پنسلوانیا جیسے صوبوں میں بھی کووڈ ۔19 کا قہربرپاہے۔ ان تمام صوبوں میں کورونا سے پانچ ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS