نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ حکومت کو بتانا چاہیے کہ چین نے ہمارے جن فوجیوں کو ہلاک کیا ہے، انہیں ہتھیار کے بغیر کیسے بھیجا گیا اور اس کے لئے کو کون ذمہ دار ہے۔راہل گاندھی نے جمعرات کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’’بھائیوں اور بہنوں، چین نے ہندوستان کے غیر مسلح فوجوں کو ہلاک کرکے بہت بڑا جرم کیا ہے۔ میں چاہتا ہوں ان بہادروں کو بغیر ہتھیار خطرے کی جانب کس نے بھیجا اور کیوں بھیجا۔ کون ذمہ دار ہے‘‘۔
پرینگا گاندھی نے کہا ’’ہمارے 20 جوان شہید ہوئے ہیں۔ ایسے میں مرکزی حکومت کو مضبوط پیغام دینا چاہیے لیکن حکومت نے دلی۔ میرٹھ سرحد ہائی اسپیڈ ریل کاریڈور کا ٹھیلہ چینی کمپنی کو سونپ کر گھٹنے ٹھیکنے جیسی حکمت عملی اپنائی ہے۔ سبھی ہندوستانی کمپنیاں بھی یہ کاڑیدور بنانے کے قابل ہیں‘‘۔
فوجیوں کی شہات کا ذمہ دار کون؟ حکومت بتائے: راہل پرینکا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS