نئی دہلی: لداخ میں چینی فوجیوں کے ساتھ پرتشدد جھڑپ میں ہندوستان کے 20 فوجیوں کی ہلاکت کے واقعے پر پورا ملک مشتعل ہے۔ جب کہ چین کے ساتھ اس پُرتشدد جھڑپ میں ہندوستان کے 20 فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، چارکی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کے مطابق اس واقعے میں تقریباً 43 چینی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ چینی فوجیوں کے اس کائرانا اقدام کی پورے ملک میں مخالفت کی جارہی ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں ان فوجیوں کو دلی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ملک کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اپنے ٹویٹ میں کانگریس کے سابق صدر نے لکھا ، 'ملک کے بہادر شہدا کو میرا سلام' راہل نے بھی اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ کہہ رہے ہیں، دو دن قبل ہندوستان کے 20 فوجی شہید ہوچکے ہیں۔ ہماری زمین پر قبضہ کر لیا۔ وزیر اعظم آپ خاموش کیوں ہیں؟ آپ کہاں چھپ گئے ہیں؟ آپ باہر آئیے۔ ہندوستان اور ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ باہر آکر ملک کو سچ بتائیے،آپ خوفزدہ نہ ہوں۔ غور طلب ہے کہ پیر کی شب وادی گالوان میں ہندوستان اور چین کی فوج میں پرتشدد تصادم ہوا تھا۔ اس جھڑپ میں ہندوستان کے 20 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستان کے چار فوجیوں کی صورتحال بھی سنگین ہے۔ ہندوستانی فوج نے اس کی تصدیق کردی ہے۔
راہل گاندھی نے چین تنازعہ میں ہلاک فوجیوں کو سلام پیش کیا، کہا وزیر اعظم ہم سب آپ کے ساتھ ہیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS