ممبئی: گھریلو شیئر بازاروں میں گراوٹ کے دباو میں انٹربینکنگ کرنسی مارکٹ میں روپیہ پیر کو 19پیسے کمزور ہوا اورایک ڈالر کی قیمت 76روپے کو پار کرگئی۔
بازار میں کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 76.03روپے رہی۔ تقریباً سات ہفتہ بعد کرنسی بازار میں ڈالر کی قیمت 76روپے سے زیادہ ہوئی ہے۔ہندستانی کرنسی مسلسل تین دن میں 43پیسے کمزور ہوئی ہے۔ گزشتہ کاروباری دن یہ پانچ پیسے گرکر 75.84روپے فی ڈلر پر بند ہوئی تھی۔
گھریلو شیئر بازاروں میں شروع سے ہی حاوی فروخت سے روپے پر دباو رہا۔ یہ نو پیسے ٹوٹ کر 76.93روپے فی ڈلر پر کھلا اور آہستہ آہستہ اس کا گراف اور نیچے کی طرف جاتا رہا۔ ایک وقت یہ 76.15روپے فی ڈالر تک گرا تھا۔ آخر میں گزشتہ روز کے مقابلے 19پیسے کمزور ہوکر 76.03روپے فی ڈالر پر بند ہوا جو 28اپریل کے بعد کی نچلی سطح ہے۔
دنیا کی اہم کرنسیوں کے باسکٹ میں ڈالر کے انڈیکس میں گراوٹ اور بین الاقوامی بازار میں خام تیل میں نرمی کے درمیان بینکوں کی طرف سے ڈالر کی خرید بڑھانے سے بھی ہندستانی کرنسی پر دباو رہا۔
روپیہ 19 پیسے کمزورایک ڈالر 76روپے کے پار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS