کورونا وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں معاشیت تباہ وبرباد ہورہی ہے ۔اس کی حالت کو ٹھیک کرنے کے لے حکومت نے الگ الگ طرح کے پیکج کا اعلان کیا ہے ۔ہندوستان میں بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے لاک ڈائون میں برباد ہوئی معاشیت کو پٹری پرلانے کے لئے بڑی مدد کا اعلان کیا تھا -اس کے تحت مرکزی حکومت نے الگ الگ علاقوں میں کاروبار کو بڑھانے کے لئے کئی طرح کے لون کی اسکیم کا اعلان کیا تھا اس میں بنا گارنٹی والے کم سود دروں پر لون بھی شامل تھا۔ مرکزی حکومت کے حوالے سے لون کی ایسی ہی ایک بیحد عمدہ اسکیم وائرل ہورہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرن اسکیم ’’پی ایم دھن لکشمی یجونا ‘‘اسکیم بتائی جارہی ہے
دعوی کیا جارہا ہے ؟
مرکزی حکومت کی طرف سے عورتوں کے لئے لازمی ’’پی ایم دھن لکشمی یوجنا یوجنا‘‘کو لیکردعوی کیا جارہا ہے کہ بنا سود کے مودی حکومت پانچ لاکھ روپے کا لون دے رہی ہے۔ یہ بھی دعوی ہے کہ لون غریب اور مڈیل کلاس طبقوں کی عورتوں کے لئے ہیے ۔لوگوں کو اس کے میسیجز مل رہے ہیں ۔ اگر آپ کو بھی ایسا کوئی میسیج مل رہا ہے تو وقت رہتے الرٹ ہو جائیں۔ دراصل پی ایم دھن لکشمی یوجنا پوری طرح سے فرضی ہے۔ نریندر مودی حکومت نے عورتوں کے لئے اس طرح کی کسی بھی اسکیم کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ مرکزی یا کسی ریاستی حکومت کی ایسی کوئی بھی اسیکم نہیں ہے جس میں بنا سود کے پانچ لاکھ یا دیگر رقم دی جارہی ہے ۔
دعوی کی سچائی
حکومت کی اسکیموں کو لیکر غلط اطلاعات فراہم کی جارہی ہیں۔غلط اطلاعات کو روکنے کے لئے کام کرنے والی پریس بیئرو آف انڈیا (پی آئی پی )کی فیکٹ چیک یونٹ نے بھی اس کی مضمت کی ہے ۔
نتیجہ
پی آئی بی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ بنا سود والی پی ایم دھن یوجنا کو لیکر کوئی میسیج ملے تو اس کے جھانسے میں نہیں آئیں ۔ ہم بھی اپنے قارئین کو مشورہ دیتے ہیں کہ ایسے میسیج کو لیکر الرٹ رہیں۔ ہوسکتا ہے کہ بنا سود کے قرض کے لالچ میں آپ جال سازوں کا شکار بن جائیں اور آپ کو مالی نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔
فیکٹ چیک:پانچ لاکھ روپے کا قرض وہ بھی بنا سود کے،جھانسے کو حقیقت سمجھا تو لگ سکتا ہے بڑا جھکٹا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS