نئی دہلی: بہار قانون ساز کونسل کی نو سیٹوں کے لئے دو سالہ انتخابات چھ جولائی کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے آج یہاں اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بہار قانون ساز کونسل کے نو اراکین کی مدت کار چھ مئی کو ختم ہوگئی تھی لیکن کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاون کے سبب یہ الیکشن نہیں ہوسکے تھے لیکن اب انتخابات چھ جولائی کوہوں گے۔ اس کے لئے 18جون کو نوٹفکیشن جاری کیا جائے گا اور 25جون تک نامزدگی دی جاسکیں گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ کی آخری تاریخ26جون ہوگی جبکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 29جون ہوگی۔ چھ جولائی کو صبح نو بجے سے چار بجے تک پولنگ ہوگی اور اسی دن شام کو ووٹوں کی گنتی شروع ہوجائے گی۔
کمیشن کے مطابق قانون ساز کونسل کے جن نو اراکین کی مدت کار ختم ہوگئی ہے ان میں اشوک چودھری، کے کے سنگھ، پرشانت کمار ساہی، ستیش کمار، سنجے پرکاش،رادھا موہن شرما،سونے لال مہتہ،ہارون رشید اور ہیرا پرساد ود شامل ہیں۔
کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری سے کہاکہ وہ ایک سینئر افسر کو تعینات کرکے یہ یقینی بنائیں کہ الیکشن کے دوران کووڈ۔19کے لئے جاری ہدایات پر سختی سے عمل ہو۔
- Regional
- Bihar & Jharkhand
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
بہار قانون ساز کونسل کی نو سیٹوں کے لئے دوسالہ انتخابات چھ جولائی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS