ہندوستان میں کووڈ-19 کے معاملے اکتوبر میں ہو سکتے ہیں عروج پر، نئی تحقیق کا دعوی

0

اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہے،  ہندوستان میں بھی اس کا قہر جاری ہے آئے دن معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔  حالیہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ڈھائی ماہ بعد ، اکتوبر کے شروع تک ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملے عروج پر ہوںگے۔  
آئی سی ایم آر (انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ) نے اپنی رپورٹ میں اس بات کی اطلاع دی ہے۔ 
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کے سبب ہندوستان میں کورونا انفیکشن عروج پر پہنچنے کی مدت 34 سے 76 دن آگے بڑھ گئی ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر لاک ڈاؤن نہیں ہوتا تو ملک میں کورونا کے معاملے جولائی کے وسط میں عروج پر ہوتے۔
آئی سی ایم آر نے پی جی آئی چنڈی گڑھ اور نیشنل کووڈ-19 ٹاسک فورس، آپریشن ریسرچ گروپ کے ساتھ مل کر کیا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں لاک ڈاؤن کے بعد جب سے معیشت کو پھر سے شروع کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، تب سے ممبئی، دہلی اور چنئی میں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ہندوستان میں کووڈ-19 کا مورٹیلٹی ریٹ ہر ایک ہزار پر 1.6 موت کا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ موجودہ آئسولیشن وارڈ، آئی سی یو بیڈ اور وینٹی لیٹرس صرف ستمبر کے تیسرے ہفتے تک بھر جائیں گے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ منظرنامے میں عوامی صحت خدمات کو 60 فیصد تک اثردار بنانے کی کوشش نومبر کے پہلے ہفتہ تک پورا ہو سکے گا۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے ماحول کو دیکھتے ہوئے اتوار کے روز وزیر اعلیٰ کیجریوال، لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل اور مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کے بعد امت اہ نے کہا کہ دہلی میں ٹیسٹنگ کی تعداد بڑھائی جائے گی اور کنٹنمنٹ زون کے ہر پولنگ بوتھ پر ٹیسٹنگ کی سہولت دی جائے گی۔  

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS