نئی دہلی:ہندوستانی ٹیم کے سابق بلے باز محمد کیف نے ٹیم انڈیا کے نائب کپتان روہت شرما کے بارے میں ایک بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہت شرماٹی 20 کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔اس معاملے میں روہت کی اہلیت کی تعریف کرتے ہوئے کیف نے کہا کہ ایک بار جب روہت سنچری بنالیتے ہیں تو ان کا اسٹرائک ریٹ 250 سے 300 تک پہنچ جاتا ہے اور اسی وجہ سے ان کے ٹی 20 کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے کا امکان بہت حد تک بڑھ جاتا ہے۔کیف نے یہ بات ہندوستانی انڈر 19 ٹیم کے پرئیم گرگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر گفتگو کے دوران کہی۔ جب پرئیم نے ان سے یہ سوال کیا کہ آج کے وقت کا کون سا بلے باز ٹی 20 کرکٹ میں ڈبل سنچری بنا سکتا ہے تو کیف نے کہا کہ روہت یہ کام کرسکتا ہے۔ وہ ٹی ٹونٹی میں ڈبل سنچری بنا سکتا ہے۔
اس براہ راست سیشن کے دوران کیف نے پرئیم کو کرکٹ کے بہت سے موضوعات پر مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل میں کھیلنا آپ کا مقصد اور حتمی مقصد نہیں
ہونا چاہئے۔ آئی پی ایل پہلی ترجیح نہیں ہونی چاہئے۔ نوجوانوں کو اپنی توجہ رنجی میچوں پر مرکوز کرنی چاہئے۔ 4 روزہ رنجی میچ میں کرکٹرز کو مختلف پچوں کا
سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس سے قومی ٹیم میں شامل ہونے میں یقینی طور پر مدد ملے گی۔
کیف نے یہ بھی بتایا کہ اپنے وقت میں انہیں راہل دراوڑ جیسا کوچ نہیں ملا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں آج کے انڈر 19 کرکٹرز کو حاصل جیسی بھی سہولتیں
میسر نہیں تھیں۔ اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے کیف نے کہا کہ مجھے اپنی کپتانی کے دوران اچھی سہولتیں میسرنہیں تھیں۔غیر ملکی پچوں پر میچ کھیلنے کے
مواقع موجود نہیں تھے۔ لیکن میں بی سی سی آئی کی موجودہ انتظامیہ کا شکر گزار ہوں کہ وہ نوجوانوں کی ہر طرح سے مدد کر رہے ہیں۔ دراوڑ جیسا کوچ رکھنا بڑی
بات ہے جو عظیم بلے بازوں میں شامل ہیں۔
روہت میں ٹی 20 کی ڈبل سنچری بنانے کی صلاحیت : کیف
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS